20 جون 2012 - 19:30

اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر نے کہا کہ کسي کو بھي اس بات کا حق نہيں پہنچتا کہ وہ ماحوليات کو تباہ کرے برازيل کے شہر ريوڈي جنيرو ميں ماحوليات سے متعلق عالمي سربراہي کانفرنس ميں خطاب کرتے ہوئے صدر ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہاکہ ماحوليات کا تعلق سب سے ہے اور ماحوليات کا تحفظ اور معاشرے کي مادي و معنوي پيشرفت ميں مدد کرنا انسان کي حکمت و عقلانيت کي علامت ہے -

ابنا: اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر نے اس عالمي سربراہي کانفرنس ميں خطاب کے دوران کہاکہ عالمي نظام اور  پائيدار ترقي کا منصوبہ انسان کي خدمت اور اس کي ترقي کے لئے ہونا چاہئے -  انہوں نے دنيا کے موجودہ نظام اور صورتحال کي اصلاح کي ضرورت پر زور ديتے ہوئے کہاکہ ضرورت اس بات کي ہے کہ عالمي نظام ميں رائج خودپسندي اور بالادستي کو ختم کرکے اس کي جگہ انصاف اور محبت و بھائي چارے کو فروغ ديا جائے - اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر نے کہا کہ عالمي نظام  ميں عوام کي منتخب کردہ حکومتوں کي ہي شراکت داري ہوني چاہئے تاکہ تعميري اورمفيد طريقے سے اس کا انتظام چلايا جاسکے - انہوں نے کہا کہ ايک بہتر مستقبل کي بنياد ڈالنے کے لئے باہمي تعاون اور ايک دوسرے کے تجربات سے استفادے کي ضرورت ہے -  انہوں نے کہا کہ ماضي ميں اس طرح کي کوششيں ہوئي ہيں ليکن آج کا بين الاقوامي نظام اور ترقياتي منصوبہ اپنے مقاصد کے حصول ميں ناکام ہوچکا ہے صدر احمدي نژاد نے کہا کہ آج ايک نئے عالمي نظام کي تشکيل کي ضرورت ہے -صدر ڈاکٹر احمدي نژاد نے شمال اور جنوب ميں بڑھتے ہوئے فاصلے ، مختلف سطحوں کے بحرانوں ميں اضافے ، جنگوں اور غاصبانہ قبضوں، عداوتوں، اسلحوں کي دوڑ ،اقتصادي اور اخلاقي بحرانوں کو دنيا پر حکمفرما موجودہ عالمي نظام کے ذمہ داروں کي کارکردگيوں کا نتيجہ قرارديا......../169